16 مئی ، 2021
پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے اسرائیلی فوج کی بمباری سے شہید ہونے 4 بیٹوں کے والد کی دلخراش ویڈیو شیئر کر دی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فیروز خان کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو 2حصوں پر مشتمل ہے۔
پہلے حصے میں درد سے تڑپتے والد کو 3بیٹوں کی شہادت کے بعد چوتھے بیٹے کو گلے سے لگا کر شدت سے روتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں فلسطینی شخص کے چوتھے بیٹے کو بھی شدت سے رونے کے ساتھ ساتھ خود کو اور والد کو پیٹتے بھی دیکھاجاسکتا ہے۔
ویڈیو کا اگلا حصہ اسی شخص پر مشتمل ہے جس میں انھیں چوتھے بیٹے کی شہادت کی اطلاع ملنے کے بعد روتے اور چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
فیروز خان کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں istandforislam کا بھی ہیش ٹیگ استعمال کیا گیا۔
اداکارکی ویڈیو کوکچھ ہی گھنٹوں کے دوران 7لاکھ 80ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔
خیال رہے کہ ایک ہفتے سے جاری اسرائیل کی بربریت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 148 ہوگئی ہے، جاں بحق افراد میں 41 بچے اور 23خواتین بھی شامل ہیں۔