دنیا
Time 16 مئی ، 2021

بھارت دنیا میں کورونا کے پھیلاؤ کا مرکز بن گیا

فوٹوبشکریہ رائٹرز

بھارت دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا نیا مرکز  بن گیا ہے جہاں وبا سے اب تک ڈھائی کروڑ کے قریب افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ  43 لاکھ سے زائد جبکہ کورونا سےاموات 2 لاکھ 66 ہزار  ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب  دریا ئے گنگا میں تیرتی لاشوں کی تلاش میں پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ کئی شہروں میں لوگ اپنے عزیزوں کے لیے آکسیجن اور  وینٹی لیٹر زکا انتظام کرنے کے لیے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چنئی میں دواؤں کی فراہمی کے لیے لوگوں نے احتجاج کیا جبکہ دہلی میں مودی مخالف پوسٹرز لگانے پر 15 افراد کو گرفتارکر لیا گیا۔

دوسری جانب کورونا کے بڑھتے کیسز  پر برطانوی حکومت نے بولٹن اور  بلیک برن میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا۔

ادھر روس نے سعودی عرب سمیت5 ممالک کے لیے 25 مئی سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ 

سعودی عرب میں گھروں اورگیسٹ ہاؤسز میں تقریبات اور عید ملن پارٹیوں پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :