دنیا
Time 17 مئی ، 2021

اسرائیل فلسطین کے معاملے پر جوبائیڈن کو اپنی ہی پارٹی سے تنقید کا سامنا

فائل فوٹو

اسرائیل فلسطین کے معاملے پر امریکی صدر جوبائیڈن کو اپنے ہی پارٹی اراکین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل فلسطین تنازع پرامریکا کوکیا ردعمل دینا چاہیئے، اس معاملے پرڈیموکریٹس کے درمیان اختلاف ہیں اور ڈیموکریٹس اراکین کی جانب سے امریکی صدر جو بائیڈن کی انسانی حقوق کی وابستگی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

اراکین جوبائیڈن انتظامیہ سے اسرائیل پر مزید دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کررہے ہیں اور ڈیموکریٹس کے آزاد خیال اراکین نے اسرائیل کو گرفت میں نہ لانے اورانسانی حقوق کو نظرانداز کرنے پر وائٹ ہاؤس پر تنقید کی ہے۔

جب کہ مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی خاندانوں کی جبری بے دخلی کی مخالفت نہ کرنے پر بھی وائٹ ہاؤس کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔


مزید خبریں :