05 اکتوبر ، 2012
پشاور… محکمہ داخلہ خیبر پختونخواہ نے پولیس کو کالے شیشے والی گاڑیوں پر پاپندی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخواہ نے واضح کیا ہے کہ وزراء سمیت کسی کو بھی کالے شیشے والی گاڑیوں کے استعمال کی اجازت نہیں ہے۔ پولیس کو اس ضمن میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ محکمہ پولیس کالے شیشوں پر پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنائے، یہ پاپندی سب پر لاگو ہے ، کسی کو بھی رعایت حاصل نہیں۔ پولیس کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کالے شیشے پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔