سڑک میں دھنسی بچی کی تصویر نے انٹرنیٹ صارفین کو مشکل میں ڈال دیا

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

 بظاہر سڑک میں دھنسی بچی کی تصویر نے انٹرنیٹ صارفین کو حیرت میں مبتلا کررکھا ہے۔

ٹوئٹر صارف ٹم کٹزمین نے زیر نظر تصویر کو حال ہی میں ویب سائٹ ریڈڈٹ سے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن درج کیا کہ ’ تصویر میں فوٹو شاپ کا عمل دخل موجود نہیں۔

 تصویر میں موجود لڑکی پنک لباس پہنے باہر کھیل رہی ہے تاہم تصویر کھینچنے کے لیے کیمرے کے اینگل اور پوزیشن کے باعث بظاہر یہ محسوس ہورہا ہے بچی کا آدھا جسم سڑک کے درمیان کنکریٹ کے فرش میں دھنسا ہوا ہے۔

شیئر کیے جانے کے بعد بچی کی تصویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں کی جانب سے دلچسپ اور حیران کن تبصرے کیے جانے لگے۔

صارفین کو تصویر کے پیچھے چھپی تکنیک کو کھوجنے میں زیادہ وقت نہیں لگا اور وہ جلد ہی اصل وجہ جاننے میں کامیاب ہوگئے۔

تصویر میں موجود بچی دراصل ایک چھوٹی دیوار کے پیچھے کھڑی ہے جو فٹ پاتھ کے رنگ کی ہی ہے جس کے باعث بظاہر یہ محسوس ہورہاہے کہ بچی سڑک میں دھنسی ہے۔  


مزید خبریں :