وینڈنگ مشینیں کھانے کے لیے ’کیڑے مکوڑے‘ بھی پیش کرنے لگیں

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

آپ نے آج تک مختلف مقامات پر مختلف چیزیں پیش کرتی وینڈنگ مشین دیکھیں ہوں گی لیکن کیا آپ نے کبھی تصور کیا ہے کہ یہ وینڈنگ مشین کیڑے مکوڑے بھی پیش کریں گی؟

جاپانی شہر ناگاساکی کی اکثریتی آبادی کیڑے مکوڑے کھانے کی شوقین ہے اور شہریوں کی اسی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے وہاں اب تیزی سے کیڑے مکوڑے پیش کرنے والی وینڈنگ مشینیں نصب کی جارہی ہیں۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

ان مشینوں سے لوگوں کی بڑی تعدادکو کھانے کیلئے فوری تیار کیڑے مکوڑے مزے سے کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ منفرد وینڈنگ مشین سب سے پہلے جاپان کے شہر سسیبو کی ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے نصب کی گئی تھی۔ کمپنی ڈیپ فرائی اور سوکھے جھینگر ،ٹڈے اور دیگر اقسام کے کیڑے مکوڑے فروخت کرتی ہے۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

 میڈیا رپورٹ کے مطابقوینڈنگ مشین کوناگاساکی میں سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جو 9 قسم کے کیڑے مکوڑے 5 سے 9 ڈالر میں فروخت کرتی تھی۔

بعد ازاں یہ مشین مقبول ہوگئی اوراب دیگر علاقوں میں بھی مختلف کمپنیوں کی جانب سے وینڈنگ مشینیں نصب کی جارہی ہیں۔


مزید خبریں :