سلمان خان کی ’رادھے‘ کا بزنس 4 دن میں صرف 60 ہزار روپے

سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کو عید پر ریلیز کیا گیا— فوٹو:فائل 

بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’رادھے، یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘ نے کورونا وائرس میں بھی سنیما گھروں سے 60 ہزار بھارتی روپے کمالیے۔

سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کو عید پر ریلیز کیا گیا تھا تاہم کورونا کے باعث یہ فلم آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کی گئی۔ 

اس فلم کو کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے صرف ایک بھارتی ریاست تریپورہ کے 3 سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی۔

سنیما گھروں میں کورونا کرفیو کے باعث فلم کے روزانہ 11 شو ہورہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق فلم نے پہلے دن 10 ہزار 432 بھارتی روپے، دوسرے روز 22 ہزار 518 بھارتی روپے، تیسرے روز 13 ہزار 485 بھارتی روپے اور چوتھے روز بھی 13 ہزار 485 بھارتی روپے کا بزنس کیا۔

یوں 4 روز میں فلم ’رادھے‘ کی مجموعی کمائی 59 ہزار 920 بھارتی روپے رہی۔

دوسری جانب فلم ’رادھے‘ کو آن لائن پلیٹ فارم پر پہلے روز 40 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا جو کہ ایک منفرد ریکارڈ ہے۔

مزید خبریں :