’میں فلسطین کے ساتھ ہوں اور انسانیت کیلئے کھڑا ہوں‘

فائل فوٹو

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

وسیم اکرم نے فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کے حوالے سے ٹوئٹر پر بیان دیا اور فلطسینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ یہ معنی نہیں رکھتا کہ آپ کس طرف ہیں یا کس کو سپورٹ کررہے ہیں، یہ کوئی کھیل نہیں ہے، یہ جنگ ہے اور جنگ میں کسی کی جیت نہیں ہوتی، جنگ کے اختتام پر ہلاکتیں اور صرف نقصان ہوتا ہے، پہلے ہی سب کا نقصان ہوچکا ہے‘۔

وسیم اکرم نے ‘میں فلسطین کے ساتھ ہوں اور میں انسانیت کیلئے کھڑا ہوں' کے ہیش ٹیگ بھی اپنے ٹوئٹ میں استعمال کیے۔


مزید خبریں :