نوشین شاہ کا یاسر اور اقرا کی شادی کی دعوت سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار

فوٹو فائل

نوشین شاہ نے یاسر اور اقرا عزیز کی شادی میں مدعو کرنے سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔

متعدد ڈراموں میں بطور معاون اداکارہ جلوہ گر ہونے والی نوشین شاہ نے حال ہی میں ایک ویب چینل کو انٹرویو دیا جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

ویڈیو میں ان سے مشہور زمانہ سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو یاسر اور اقرا کی شادی میں بلایا گیا تھا؟ اس پر اداکارہ نے تحمل سے سوال سنا اور کہا کیا ہم دوسرے سوال کی جانب بڑھ سکتے ہیں؟

میزبان نے اسرار کرنا چاہا تو نوشین نے کہا کہ میں غیر ضروری لوگوں کو اہمیت نہیں دینا چاہتی، اب سب کچھ ختم ہوچکا ہے، میں اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔

یاد رہے اداکار یاسر حسین نے ایک پروگرام کے دوران اعتراف کیا تھا کہ نوشین شاہ بن بلائے مہمان کے طور پر ان کی شادی میں شریک ہوئی تھیں۔

جواب میں نوشین شاہ نے براہ راست کوئی بھی ردعمل دینے سے گریز کیا تاہم یاسر حسین سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :