دنیا میں عوامی رائے سے فلسطینیوں کے حقوق کیلئے دباؤ بڑھے گا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم کاکہنا تھاکہ اب فلسطین پر دنیا کا مؤقف تبدیل ہورہا ہے، اسرائیل کا ساتھ دینے والے ملک بھی اب فلسطین کے حق میں بات کررہے ہيں، دنیا میں عوامی رائے سے فلسطینیوں کے حقوق کیلئے دباؤ بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب سے اسرائیل بنا ہے پاکستان کا ایک ہی مؤقف ہے کہ پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پوری مسلم امہ نے فلسطین کیلئے آواز اٹھائی، وزیر خارجہ نے جنرل اسمبلی میں پاکستان کامؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ آج قوم نے بھرپور طریقے سے اسرائیلی مظالم کی مذمت کی، عوام کا فسلطین سے اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلنا باعث مسرت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مغربی میڈیا میں بھی اسرائیل پر تنقید ہوئی جو خوش آئند ہے، سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا کہ مغرب میں اسرائیل پر سیاستدان اور میڈیا تنقید کرے گا، اب سوشل میڈیا کی طاقت آگئی، دنیا میں عوامی رائے تبدیل ہورہی ہے۔

مزید خبریں :