دنیا
Time 23 مئی ، 2021

لندن اور پیرس میں ہزاروں افراد فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہروں اور احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔

لندن میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف  ہزاروں افراد سڑکوں پہ نکل آئے اور اسرائیل سے انسانی جانوں کے ضیاع کے حساب کا مطالبہ  کیا۔

لندن میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر بھی احتجاج کیا گیا اس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں 2 افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

پیرس سمیت فرانس کےکئی شہروں میں بھی ہزاروں افراد فلسطین کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے ۔

مظاہرین نے اسرائیل کےخلاف نعرے لگائے اور فرانس سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بھی سیکڑوں افراد نے فلسطین کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔

مزید خبریں :