Time 24 مئی ، 2021
پاکستان

قومی اسمبلی میں ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس توسیع کیلیے پیش

قومی اسمبلی میں ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس توسیع کے لیے پیش کردیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ  ایوان آرڈیننس کی صورت میں آنے والے اس منی بل کو مسترد کردے ۔

 خرم دستگیرکا کہنا تھا کہ  نمائندگی کے بغیر کوئی ٹیکسیشن نہیں ہونی چاہیے، بجٹ سیشن چند دن دور رہ گیا ہے ، یہ اب ایوان سے کہہ رہے ہیں کہ ٹیکس آرڈیننس میں توسیع دے دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  یہ بہت بڑا بل ہے جسے آرڈیننس کے ذریعے نہیں آنا چاہیے تھا ۔

مزید خبریں :