25 مئی ، 2021
انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) سندھ کے رکن زاہد حسین جونیجو نے چیئرمین راؤ ارشاد علی خان پر احمق کہنے کا الزام عائد کیا۔
اسلام آباد میں پانی کی صورتحال پر ارسا کا اجلاس ہوا جس میں درياؤں کی صورتحال ديکھتے ہوئے پانی کی صورتحال 21 مئی کے فيصلوں کے مطابق جاری رکھنے کا فيصلہ ہوا۔
ارسا کے سندھ سے رکن زاہد حسین جونیجو کا کہنا ہے کہ تونسہ پنجند لنک کینال کھولنے پر اعتراض کیا تو چیئرمین ارسا راؤ ارشاد علی خان نے احمق کہا اور ایک کتاب بھی پھینکی۔
انہوں نے کہا کہ کتاب میری طرف پھینکی گئی ماری نہیں گئی۔
دوسری جانب ترجمان ارسا نے کہاکہ اِرسا کے اجلاس میں کوئی لڑائی یا تلخ کلامی نہیں ہوئی۔