25 مئی ، 2021
ترجمان ارسا نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئےکہا ہےکہ اسلام آباد میں پانی کی صورت حال پر بلائے گئے اجلاس میں چیئرمین ارسا اور ممبر ارسا سندھ کے درمیان کو ئی تلخ کلامی نہیں ہوئی۔
ترجمان ارسا نےکہا ہے کہ پانی کی صورتحال پر غورکرنےکے لیے اجلاس بلایا گیا تھا جس میں درياؤں کی صورت حال ديکھتے ہوئے پانی کی صورت حال 21 مئی کے فيصلوں کے مطابق جاری رکھنے کا فيصلہ ہوا۔
ترجمان کے مطابق ممبر سندھ نے پنجاب کے تونسہ اور پنجند لنک کينال سے 500 کيوسک پانی استعمال کرنے پر اعتراض کيا چیئرمین ارسا نےکہا کہ واٹر کارڈ کی شق 14 (b) ہر صوبہ کو حق ديتی ہے کہ وہ اپنا پانی کسی بھی کينال ميں لے سکتا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ارسا اس بات کی واضح ترديد کرتا ہے کہ آج کے اجلاس ميں ارسا ممبران ميں کوئی تلخ کلامی ہوئی اسی حوالے سے جیو نیوز نے ممبر سندھ ارسا سے بات تو انہوں نے بتایا میری چیئر مین ارسا سے لڑائی نہیں ہوئی میں نے تونسہ پنجند لنک کینال کھولنے پر اعتراض اٹھایا تو چیئر مین ارسا نے بے وقوف کہا اور میری طرف کتاب بھی پھینکی، ممبر سندھ نے کہا کہ کتاب ان کی طرف پھینکی گئی انہیں ماری نہیں گئی۔