Geo News
Geo News

Time 26 مئی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

’مجھے اس طرح سے مت ڈرائیں‘، نور بخاری کیساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کہنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے خود کے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا ہے۔

گزشتہ روز نور بخاری نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے کس طرح ایک ڈرا دینے والی صورتحال کا سامنا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک خاتون گزشتہ روز میرے گھر آئیں اور کہنے لگیں کہ وہ مجھے انسٹاگرام پر فالو کرتی ہیں اور میری اسٹوریز دیکھ کر انہوں نے گھر تلاش کیا۔

نور نے لکھا کہ یہ کافی خوفناک تھا کیونکہ میں اس طرح کسی سے ملاقات نہیں کرتی۔

نور بخاری کا کہنا تھا کہ میں آپ لوگوں کی زندگی اور جذبات کی عزت کرتی ہوں لیکن برائے مہربانی مجھے اس طرح سے مت ڈرایا کیجیے، یہ آپ کو ایک اسٹاکر بناتا ہے۔