کاروبار
14 فروری ، 2012

1952 ارب روپے کا ٹیکس ہدف کی وصولی ترجیح ہے، ممتاز حیدر رضوی

1952 ارب روپے کا ٹیکس ہدف کی وصولی ترجیح ہے، ممتاز حیدر رضوی

اسلام آباد … قائمقام چیئرمین ایف بی آر ممتاز حیدر رضوی نے کہا ہے کہ روا ں مالی سال کیلئے 1952 ارب روپے کا ٹیکس وصولی کا ہدف قابل حصول ہے ، جسے یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اسلام آباد میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد قائمقام چیئرمین ایف بی آر ممتاز حیدر رضوی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطور چیئرمین ایف بی آر ان کی ایک ہی ترجیح ہو گی، جوکہ رواں مالی سال کیلئے 1952 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کے ہدف کا حصول ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہدف مشکل ضرور ہے مگر ناقابل حصول نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران اب تک جولائی سے جنوری تک 973 ارب روپے کی ٹیکس وصولی ہوئی ہے۔ ایک سوال پر چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ کی مکمل روک تھام کیلئے جامع ٹیرف اصلاحات کی ضرورت ہے اور جس کیلئے ڈیوٹیز کو کم کرنا ہو گا۔

مزید خبریں :