Time 26 مئی ، 2021
پاکستان

وزیر اطلاعات کی صحافی اسد طور پر تشدد کا نوٹس، پولیس کو واقعے کی تحقیقات کی ہدایت

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے صحافی اسد طور پر تشدد کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اطلاعات نے ایس ایس پی اسلام آباد کو اسد طورپر تشدد کے واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کردی ہے۔ 

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہاکہ حملہ آوروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے، وزیراطلاعات پولیس سے ضروری کارروائی کیلئے رابطے میں ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسد طور پر حملے کو انتہائی تشویشناک قرار دیا جبکہ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی مذمت کی اور کہا کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ پر لیکچر دینے کے بجائے ان کا تحفظ یقینی بنائے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ جب صحافی اور آزادی اظہار حملوں کی زد میں ہوں تو حکومت کی بزدلی مزید نمایاں ہوجاتی ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس طرح کے حملوں سے صحافیوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔

اُدھر نیشنل پریس کلب نے صحافی اسد طور پر حملے کی مذمت کی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے صحافی اور بلاگر اسد طور کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

مزید خبریں :