Geo News
Geo News

Time 26 مئی ، 2021
پاکستان

ریکوڈک کیس میں پی آئی اے کے اثاثے بحال ہونا بڑی کامیابی ہے، وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں کہ ریکوڈک کیس میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے اثاثے بحال ہونا بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت قانون کی لاء ریفارمز اور ترامیم کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں، ٹیتھیان کاپر کمپنی پر واضح کردیا ہے کہ موجودہ حکومت نہ کوئی پیسہ کھائے گی نہ کسی کو کھانے دے گی۔

فروغ نسیم نے کہا کہ کئی ممالک سے ریکوڈک پر مشاورت کی گئی ، ٹیتھیان کمپنی 4 جون تک برٹش ورجن آئی لینڈ میں اپیل کرسکتی ہے، پاکستان کا ہر فورم پر قانونی دفاع کریں گے۔