فلم انڈسٹری میں بروقت مردوں کی نیت کا احساس ہوگیا تھا: نینا گپتا

فوٹوفائل

بالی وڈ انڈسٹری کی متعدد اداکارائیں انڈسٹری میں پیش آئے ناخوشگوار واقعات پر بات کرچکی ہیں اور اب اس حوالے سے سینئر بالی وڈ اداکارہ نینا گپتا نے بھی ایک انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران نینا گپتا سے سوال کیا گیا کہ آیا انہیں کبھی فلم انڈسٹری میں کسی ناخوشگوار تجربے کا سامنا کرنا پڑا ہے ؟

اس پر اداکارہ کا کہناتھا کہ مجھے بروقت مردوں کی نیت کا احساس ہوگیا تھا جس کے باعث فلم انڈسٹری میں ناخوشگوار تجربات سے محفوظ رہی۔

بھارتی میڈیا کے سوال ’کیا کبھی کسی مرد نے بطور سنگل ویمن ان کے قریب جانے کی کوشش کی؟ اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ جی ایسا ہوا ہے لیکن جلد ہی میں نے ارادوں کو بھانپ لیا تھا، کوئی بھی شخص اس وقت تک آپ کو سواری میں نہیں بٹھاسکتا جب تک آپ خود سواری میں نہ بیٹھنا چاہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ نینا گپتا 80کی دہائی میں بالی وڈ انڈسٹری کی بے باک اداکاراؤں میں سے ایک رہ چکی ہیں جب کہ حال ہی میں  اداکارہ کی جانب سے اپنی’سچ کہوں تو ‘ کے عنوان سے لکھی جانے والی سوانح عمری کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :