دنیا
Time 28 مئی ، 2021

یو این انسانی حقوق کونسل کا فلسطینی علاقوں میں منظم زیادتیوں کی تحقیقات کافیصلہ

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے فلسطینی علاقوں اور اسرائیل میں منظم زیادتیوں کی کھلی تحقیقات کافیصلہ کرلیا۔ 

اوآئی سی کی جانب سے قرارداد پاکستان نے پیش کی جہاں 47 رکنی کونسل میں قرارداد 24 ووٹوں سے منظور کی گئی۔

قرارداد کے تحت مشرق وسطیٰ میں عشروں سے جاری تنازع کی بنیادی وجوہات بھی سامنے لائی جائیں گی۔

قرارداد کی منظوری غیر معمولی کامیابی ہے: قریشی

دوسری جانب اسی معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں اوآئی سی کو کامیابی ہوئی ہے، اوآئی سی میں پاکستان نے قراداد پیش کی جو ایک غیر معمولی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کااعلان کیا ہے تو وہ بے نقاب ہورہے ہیں، نیتن یاہو کے بیان سے لگتا ہے وہ خوف میں مبتلا ہیں، فلسطین میں مظالم کی تحقیقات ہوتی ہے تونیتن یاہوبے نقاب ہوجائیں گے۔


مزید خبریں :