Time 28 مئی ، 2021
پاکستان

ویڈیو: کاشانہ ہوم کی سابقہ سپرنٹنڈنٹ نے پولیس افسر کو تھپڑ دے مارا

لاہور: کاشانہ ہوم کی سابقہ سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے ڈی ایس پی سکیورٹی کو تھپڑ مار دیا۔

جیو نیوز کے مطابق افشاں لطیف وزیراعظم کا پورٹریٹ پکڑے سی پی او کے باہر احتجاج کر رہی تھیں اور اس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

موبائل فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئی جی آفس کے باہر احتجاج کرنے پر ڈی ایس پی سکیورٹی زاہد نے افشاں لطیف کو روکا تو خاتون نے انہیں تھپڑ ماردیا۔

بعد ازاں ڈی ایس پی نے بھی خاتون کو دھکا دیا تاہم قریب کھڑے اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کرادیا، تلخ کلامی کے دوران خاتون پولیس اہلکاروں کو برا بھلا کہتی رہی۔

کاشانہ ہوم کی سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے کچھ عرصہ قبل صوبائی وزیر سماجی بہبود پر لاوارث بچیوں کی زبردستی شادی کرانے کا الزام عائد کیا تھا، انکوائری کے بعد خاتون کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑے تھے، اس دن سے افشاں لطیف وزیراعظم عمران خان کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

ڈی ایس پی انارکلی ثقلین شاہ کے مطابق فی الحال  افشاں لطیف اور ڈی ایس پی سکیورٹی کی طرف سے کارروائی کے لیے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

مزید خبریں :