Time 28 مئی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

بلال اشرف فلموں کے لیے مناسب انتخاب نہیں: علی سفینہ

فوٹوفائل

سابقہ ڈی جے اور اداکار علی سفینہ کا کہنا ہے کہ ان کے خیال سے پاکستانی اداکار بلال اشرف فلموں کے لیےمناسب انتخاب نہیں۔

علی سفینہ حال ہی میں اہلیہ اداکارہ حرا ترین کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے تھے، دوران شو میزبان آغا علی نے علی سفینہ سے سوال کیا کہ ان کے خیال میں پاکستان شوبز انڈسٹری کاوہ کون سا اداکار ہے جسے دیکھ کر خیال آتا ہے آخر کیوں انہیں فلم میں کاسٹ کرلیا جاتا ہے؟

جواب میں علی سفینہ نے ’اداکار بلال اشرف ‘ کا نام لیا اور کہا کہ وہ میرے بہت اچھے دوست ہیں، امید کرتا ہوں وہ میری رائے سن کر برا نہیں مانیں گے۔

علی سفینہ کا کہنا تھا کہ وہ اکثر فلموں میں نظر آتے ہیں لیکن میرا خیال ہے وہ فلموں کیلئے مناسب نہیں، انہوں نے فلم یلغار میں ایک فوجی کا کردار نبھایا تھا اگرچہ وہ اچھا تھا لیکن جب انہوں نے شرٹ کے بغیر سپر اسٹار کی تو مجھے لگا کہ یہ بلال کے لیے شاید مناسب نہیں تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل علی سفینہ اور حرا ترین اپنی شادی اور محبت سے متعلق دلچسپ کہانی بھی مداحوں سے شیئر کرچکے ہیں ۔

مزید خبریں :