28 مئی ، 2021
کراچی: سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا نے کراچی میں کورونا وائرس کی جنوبی افریقی قسم کے تیزی سے پھیلنے کی تصدیق کی ہے۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ 57 افراد کے نمونوں پرسیرولوجیکل تحقیق کی گئی ہے جن میں سے کراچی میں 71 فیصد کیسز کورونا کی جنوبی افریقی قسم کے رپورٹ ہوئے اور 20 فیصد کیسز برطانوی قسم کے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں اب کورونا کی جنوبی افریقی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے اور زیادہ تر کیسز 2 سال سے کم عمر کے بچوں میں رپورٹ ہورہے ہیں۔
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ والدین اپنے آپ کو ویکسین لگوائیں تاکہ بچوں سے ان کو وائرس نہ لگے۔