29 مئی ، 2021
پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کے لیے پاکستان میں موجودہ 25 کھلاڑی و اسٹاف کو تاحال ویزے نہ مل سکے۔
پی سی بی کے ذرائع کاکہنا ہےکہ متحدہ عرب امارات میں ہفتہ وار چھٹی کی وجہ سےکچھ معاملات میں تاخیرہوئی ہے اور امید ہے کہ آج تمام معاملات کلئیر ہوجائیں گے۔
پی سی بی کے مطابق کئی غیر ملکی کھلاڑی یو اے ای پہنچ چکے ہیں جن کے ناموں کا اعلان ایک ساتھ کیا جائے گا۔
واضح رہےکہ پی ایس ایل 6 کے کورونا کی وجہ سے باقی رہ جانے والے میچز ابوظبی میں کرائے جائیں گے جس کے لیے کئی کھلاڑی امارات پہنچ چکے ہیں۔