Time 29 مئی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

’کام کے بدلے ہیرو کے ساتھ سونا پڑے گا‘، بھارتی اداکارہ نے آپ بیتی بیان کردی

کشور مرچنٹ ٹی وی کی مشہور اداکارہ ہیں اور کئی ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں— فوٹو:فائل 

بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ کشور مرچنٹ نے نامور فلمساز پر کام کے بدلے ہیرو کے ساتھ سونے کی پیشکش کا الزام عائد کیا ہے۔

کشور مرچنٹ ٹی وی کی مشہور اداکارہ ہیں اور کئی ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔ وہ کئی ڈراموں کے ساتھ ساتھ رئیلٹی شوز میں بھی شریک رہ چکی ہیں تاہم اب انہوں نے ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔

حالیہ انٹرویو میں کشور نے فلم میں کاسٹ سے متعلق انکشاف کیا کہ ایک فلم میں کام کیلئے انٹرویو کے دوان نامی گرامی فلمساز نے ہیرو کے ساتھ ایک رات سونے کی پیشکش کی۔

ان کا کہنا تھاکہ فلمساز کی یہ پیشکش میں نے فوری طور پر مسترد کردی جبکہ یہ پروڈیوسر اور ہیرو فلم نگری کا بڑا نام ہیں۔

انہوں نے مسلسل استفسار کے باوجود ہیرو اور فلمساز کا نام نہیں بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری فلم انڈسٹری بدنام ہے لیکن ہر انڈسٹری میں یہ چیز ہوتی ہے اور یہ سب معمول کی بات ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی اداکارائیں اس طرح کی پیشکش کا اعتراف کرچکی ہیں جبکہ ہدایتکار ساجد خان کو بھی اسی طرح کے الزامات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :