30 مئی ، 2021
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت کیلئے سرفراز احمد سمیت دیگر کھلاڑیوں کو ابوظبی پہنچانے کا نیا منصوبہ تیار کرلیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور دیگر کھلاڑیوں کو اب براستہ بحرین دبئی روانہ کیا جائے گا۔
پی سی بی کے مطابق اب صرف ابوظبی اسپورٹس کونسل کا انتظار ہے تاہم کلیئرنس ملتے ہی سرفراز سمیت دیگر 12 کھلاڑی آج ہی ابوظبی روانہ ہوجائیں گے۔
خیال رہے اس سے قبل سرفراز احمد کو کراچی ائیرپورٹ سے جبکہ ديگر 10افراد کو لاہور ائیرپورٹ سے واپس لوٹا دیا گیا تھا۔
سرفراز احمد کو ٹکٹ کنفرم نہ ہونے پر ائیرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا تھا جس پر وہ نالاں نظر آئے تھے۔