30 مئی ، 2021
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں شرکت کے لیےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےکپتان سرفراز احمد سمیت16کھلاڑیوں اورآفیشلز کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ویزے مل گئے۔
سرفراز احمد اور 3 کھلاڑی براستہ دوحہ ابوظبی روانہ ہوگئے ہیں جب کہ لاہور سے 10 کھلاڑی اور آفیشلز آج ابوظبی کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق تمام 16لوگوں کے لیے کمرشل فلائٹ پر سفرکرنےکی اجازت حاصل کرلی گئی ہے۔
ان کے علاوہ اب بھی 9 لوگ ویزوں کے منتظرہیں جنہیں آج ویزے ملنے کی امید ہے جس کے بعد وہ بھی ابوظبی روانہ ہوجائیں گے۔
واضح رہےکہ پی ایس ایل 6 کے کورونا کی وجہ سے باقی رہ جانے والے بقیہ میچز ابوظبی میں کرائے جائیں گے جس کے لیےکئی کھلاڑی امارات پہنچ چکے ہیں تاہم سرفراز سمیت 25 افراد کو ویزے نہیں مل سکے تھے جس کے باعث ان کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔
پی سی بی کے ذرائع کاکہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں ہفتہ وار چھٹی کی وجہ سےکچھ معاملات میں تاخیرہوئی ہے۔