حماد اظہر نے نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے حسابات کے طریقہ کار کی وضاحت کردی

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے حسابات کے طریقہ کار کی وضاحت کردی۔

اپنے بیان میں حماد اظہر کا کہنا تھاکہ پاکستان کا نیشنل اکاؤنٹس کا جو سسٹم ہے وہ اقوام متحدہ کا سسٹم ہے، حکومت کی 26  ایجنسیز اس میں اپنا ڈیٹا فیڈ کرتی ہیں اور اس کے 24 سب سیکٹرز ہیں جن کی گروتھ کا مکمل ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی کے درست اعداد شمار کیلئے اقوام متحدہ کا قابل قبول فارمولا اپنایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ماضی میں جن سیکٹرزمیں ہیرا پھیری ہوتی تھی ہماری گروتھ ان پر منحصر نہیں ہے۔

حماد اظہر نے دعویٰ کیا کہ گروتھ کے جو نمبرز ہم نے ابھی دکھائے ہیں مبصرین کا خیال ہے کہ وہ ہم نے کم دکھائے ہیں، حقیقت میں اس سے بھی بہتر نمبرز آئیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ گندم، گنے اور مکئی کی بہترین فصل ہوئی ہے، 17 سال بعد ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سر پلس میں جارہا ہے، بیرونی قرضوں میں بھی واضح کمی آئی ہے۔

مزید خبریں :