Time 01 جون ، 2021
پاکستان

پاکستان نے فائزر ویکسین کی خریداری کیلئے اقدامات شروع کردیے

پاکستان نےفائزر کمپنی سے ویکسین کی خریداری کے لیے اقدامات شروع کردیے۔

ذرائع کے مطابق فائزرکمپنی سے ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں خریدی جائیں گی اور ویکسین کی خریداری نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ذریعےکی جائےگی، پاکستان میں فائزر کی خوراکیں جولائی کے آخر یا اگست تک پہنچنےکا امکان ہے۔

وزرات صحت کے حکام کے مطابق فائزر ویکسین کو منفی 75 سینٹی گریڈ میں اسٹورکیا جاتا ہے جس کی اسٹوریج کے لیے 23 الٹراکولڈ چین فریزر خریدے جاچکے ہیں۔


مزید خبریں :