ہماقریشی سونو سود کو بھارت کا وزیراعظم دیکھنے کی خواہشمند

فوٹوفائل

بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی نے اداکار سونو سود کو بھارتی وزیراعظم کے طور پر دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ہما قریشی نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ورچوئل انٹرویو میں اس خواہش کا اظہار کیا۔

ہما قریشی کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ ان کی نظر میں کون سا بھارتی اداکار اچھا سیاستدان ثابت ہوسکتا ہے؟

اس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ سونو سود کو الیکشن کے لیے کھڑا ہونا چاہیے اور ہم سب سونو کو ووٹ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم انہیں بھارت کا وزیراعظم دیکھنا چاہتےہیں، میں تو لازمی سونو کو ووٹ دوں گی۔

خیال رہے کہ اداکارہ ہما قریشی گینگز آف واسیپور'، 'ڈیڑھ عشقیہ' اور 'جولی ایل ایل بی 2' جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔

مزید خبریں :