Time 01 جون ، 2021
پاکستان

بلاول صحافی اسد طور کی عیادت کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے

پیپلزپارٹی آزادی اظہار رائے کی جدوجہد میں صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے، بلاول — فوٹو: پی پی آفیشل 

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سینیئر صحافی اسد طور کی عیادت کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اسد طور کی عیادت کی اور ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بلاول کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی آزادی اظہار رائے کی جدوجہد میں صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے پر آوازوں کو کچلنے کی کوششوں کے ہر عمل کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

بلاول نے مطالبہ کیا کہ اسد طور پر تشدد کے واقعے کی تحقیقات کے نتائج کو فی الفور سامنے لایا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صحافی اسد طور کو اسلام آباد میں ان کے گھر میں گھس کر 3 نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

واقعے کے بعد اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی مرکزی قیادت بھی اسد طور اور ابصار عالم کے گھر اظہار یکجہتی کیلئے پہنچی تھی۔ 

مزید خبریں :