Geo News
Geo News

Time 02 جون ، 2021
انٹرٹینمنٹ

تصویر میں موجود پاکستانی اداکارہ کو پہچانیں

فوٹو انسٹاگرام

پاکستان کی معروف اداکارہ کی جانب سے 19 سال پرانی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

شوبز انڈسٹری سے منسلک فنکار اپنے بچپن کے سنہرے دور کو یاد کرتے ہوئے اکثر و بیشتر یادگار تصاویر مداحوں کیلئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کرتے ہیں۔

اس بار معروف اداکارہ اشنا شاہ نے اپنی یہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ یہ چھوٹی اشنا کی تصویر سال 2002 کی ہے۔

اشنا شاہ کی اس تصویر پر ان کے چاہنے والے دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔