03 جون ، 2021
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی ویکسین کی 2 ارب سے زائد خوراکیں عوام کو لگائی جاچکی ہیں۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق 2 ارب سے زائد ویکسین کی خوراکیں عوام کو لگائے جانے کا سنگ میل ویکسینیشن مہم کے آغاز کے6 ماہ میں حاصل کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کوویڈ 19 کے خلاف ویکسینیشن مہم میں اسرائیل سرفہرست ہے جہاں قریباً ہر 10 میں سے 6 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
اس کے علاوہ کینیڈا میں 59 فیصد،برطانیہ میں 58 فیصد اور امریکا میں 51 فیصد آبادی کو ایک ویکیسن کی ایک ڈوز لگائی جاچکی ہے۔
دوسری جانب دنیا کے 6 ملکوں شمالی کوریا،ہیٹی،تنزانیا،چاڈ ،برونڈی اور اریٹیریا میں ابھی تک کورونا وائرس کی ویکسینیشن شروع نہیں کی جاسکی ہے۔