Time 04 جون ، 2021
پاکستان

جنسی زیادتی کے ملزم کو جنسی طور پر ناکارہ بنانے کا بل قائمہ کمیٹی سے منظور

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے اینٹی ریپ بل 2020، کرمنِل لا ترمیمی بل 2021 اور نیب ترمیمی بل 2020 منظور کر لیا۔

انسداد زیادتی بل 2020 کے تحت زیادتی کا ملزم عمر قید کاٹ کر اگر دوبارہ جرم کرے گا تو اسے کیمیکل کیسٹریشن کی سزا ہوگی  اور کرمنل لا ترمیمی بل 2021 کے تحت زیادتی میں بار بار ملوث مجرم کی کیمیکل کیسٹریشن کی جاسکے گی۔

اس کے علاوہ نیب ترمیمی بل 2021 کے تحت پراسیکیوٹر جنرل کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد دوبارہ تعیناتی ہوسکے گی۔

ایک بیان میں وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے گزارش ہے کہ اس بل کی مخالفت نہ کریں، نیب ترمیمی بل میں کسی بھی سیاست کا عمل دخل نہیں۔ 

مزید خبریں :