ٹوئٹر کی پہلی سبسکرپشن سروس متعارف

فوٹوفائل

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنی پہلی سبسکرپشن سروس متعارف کروادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کی پہلی سبسکرپشن سروس کو ’بلیو‘ کا نام دیا گیا ہے جب کہ نئے فیچر کو ابتدائی طور پر کینیڈا اور آسٹریلیا میں متعارف کروایا گیا ہے۔

یہ فیچر صارفین کو ٹوئٹ کرنے سے قبل ٹوئٹ میں ترمیم کرنے کے ساتھ ساتھ ایپ کا کلر تھیم بھی تبدیل کرنے کی اجازت دے گا۔

ٹوئٹر بلیو دراصل سوشل میڈیا کمپنی کی پہلی سبسکرپشن سروس ہے جو کہ ٹوئٹر کے پلیٹ فارم پر ریونیو کے نئے ذرائع کے حصول اور اشتہارات کی فروخت کو بڑھانے کے لیے کام کرے گی۔

اس نئے فیچر کے ذریعے ٹوئٹر کے وہ صارفین جو ٹوئٹ میں ٹائپوز کو درست کرنے کے لیے ایڈٹ کا بٹن استعمال کرتے ہیں وہ اب اس فیچر کے ذریعے کچھ سیکنڈز یا منٹ کا وقت سیٹ کرکے ٹوئٹ کو پوسٹ سے قبل ان ڈو کرسکیں گے۔

نئے فیچر میں نئے بک مارک فولڈربھی شامل کیے گئے ہیں جس کے تحت صارفین محفوظ ٹوئٹس کو مزید منظم کرسکیں گے تاکہ انہیں وقت پر بآسانی تلاش کیا جاسکے۔

ٹوئٹر بلیو میں ریڈر موڈ کو بھی شامل کیا گیا ہے جس کے تحت مختلف اور طویل ٹوئٹس کو پڑھنے میں آسانی ہوگی۔

آسٹریلیا اور کینیڈا میں  اس فیچر کی قیمت  ماہانہ 3.49  سی اے ڈی  اور  امریکا میں2.99 ڈالر ہوگی۔ 

مزید خبریں :