قومی اسکواڈ میں شمولیت پر اعظم خان خوشی سے رو پڑے

کلب اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے یہاں تک لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اعظم خان— فوٹو: جیو نیوز

نوجوان کرکٹر اعظم خان پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں نام آنے پر خوش ہیں۔

جارحانہ انداز سے کھیلنے والے نوجوان اعظم خان پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بن گئے، اُنہیں دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے شامل کیا گیا ہے۔

اعظم خان کہتے ہیں کہ صبح ناشتے پر اُن کو علم ہوا کہ ٹیم میں اُن کا نام آگیا، وہ جذباتی ہوکر رونے لگے اور اپنے والد کے پاس پہنچے۔

اعظم خان نے کہا کہ اُن کے کلب اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اُنہیں یہاں تک لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

نوجوان کھلاڑی نے کہا کہ صرف کھیلنا ہی نہیں ٹیم میں مستقل رہنا اُن کا ہدف ہے اور وہ بیٹنگ میں کرس گیل کے ایک فیصد بھی نہیں۔

نوجوان کرکٹر کے والد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین معین خان بیٹے کا ٹیم میں نام آنے پر خوش ہیں۔

ان کا کہنا  ہے کہ اب اعظم کو پہلے سے بھی زیادہ محنت کرنی ہوگی، اُن کی فیملی پر اللہ کا بڑا کرم ہے، دوسری نسل پاکستان کی نمائندگی کررہی ہے۔

مزید خبریں :