06 جون ، 2021
وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کے بارے میں جو بھی سوشل میڈیا پر غلط، من گھڑت اور جھوٹی خبریں پھیلائے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگوکرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ آج ٹاسک فورس کی میٹنگ میں کورونا مثبت کیسز کےاعدادو شمارآئیں گے۔
انھوں نے کہا کہ اگرکورونا مثبت کیسزکی شرح میں کمی ہوئی توتاجروں کےمطالبات ضرور مانیں گے۔