Geo News
Geo News

Time 07 جون ، 2021
انٹرٹینمنٹ

لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی طبیعت میں بہتری آگئی

فوٹوفائل

لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب بہتر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر  دلیپ کمار کے  ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاہےکہ دلیپ کمار کی طبیعت اب بہتر ہے اور وہ 2 سے 3 روز میں واپس گھر آجائیں گے۔

 خیال رہے کہ دلیپ کمار کو سانس کی تکلیف پرگزشتہ روز ممبئی کے اسپتال میں داخل کرا یا گیا تھا۔

دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے مداحوں سے دلیپ اداکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔