گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ویکسین لگوائیں، پہلا ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر قائم

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کا پہلا ڈرائیو تھرو کورونا ویکسی نیشن سینٹر قائم کردیا گیا۔ 

 ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن  سینٹر  کا قیام  ضلعی انتظامیہ اور بینک آف پنجاب کے تعاون سے کیا گیا ہے جس کا افتتاح  صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود اور ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے افتتاح کیا۔

 ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر کے قیام کے بعد اب شہری گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ویکسین لگواسکیں گے،  دو ہفتوں کے لیے قائم اس سینٹر پر شہریوں کی بڑی تعداد نے ویکسین لگوائی۔

ڈرائیو تھرویکسی نیشن سینٹر میں 4 بوتھ بنائے گئے ہیں اور یہ سینٹر روزانہ رات 8 بجے سے 2 بجے تک کھلا رہے گا۔

اس موقع پر ڈی سی لاہور  مدثر ریاض کا کہنا تھا کہ 6 ماہ میں 60 سے 70 لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کا ٹارگٹ ہے۔

دوسری جانب بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کا کہنا تھا کہ کار خیر میں حصہ ڈالنے پر خوش ہوں،شہری کورونا ویکسین ضرور لگوائیں۔

ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر  کی افتتاحی تقریب میں لاہورقلندرزکےسی ای اوعاطف رانانےبھی  شرکت کی اور ویکسی نیشن کے لیے آنے والے شہریوں نے بھی ڈرائیور تھرو سینٹر کے قیام کو خوب سراہا۔

مزید خبریں :