08 جون ، 2021
اداکارہ علیزے شاہ ایک طرف جہاں یاسر نواز اور ندا یاسر کی جانب سے دیے جانے والے بیان پر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں وہیں اب سوشل میڈیا صارفین کے علیزے کی شارٹ کٹنگ پر دیے گئے تبصرے خاصے وائرل ہوگئے ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ علیزے شاہ نے شارٹ ہیئر کٹ لیتے ہوئے اپنی شخصیت کو ایک نیا لک دیا ہے، اس لک کے بعد علیزے کے مداح ایک طرف جہاں اس ہیئر کٹ کو ان کی خوبصورتی میں اضافہ قرار دے رہے ہیں وہیں کچھ صارفین اس پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں ۔
علیزے شاہ کے نئے ہیئر کٹ پر کچھ میمز بھی خاصی وائرل ہورہی ہیں، ان وائرل میمز میں ایک میم علیزے شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارف کو جواب دے دیا۔
علیزے کی شارٹ ہیئر کٹ کے ہمراہ تصویر پر بنائی گئی میم میں عبداللہ نامی صارف کا کہنا تھا کہ اگلی بار اس نے فوجی کٹنگ کروالینی ہے، انسٹاگرام اسٹوری پر میم شیئر کرتے ہوئے علیزے نے صارف کو جواب دیا ہاں تو کوئی مسئلہ ہے کیا۔