09 جون ، 2021
لاہور: پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے صوبے میں کورونا ویکسین کی قلت کی خبروں کو مسترد کردیا۔
لاہور میں ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کورونا ویکسی نیشن کی رفتار اور اس کے اسٹاک کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ صوبے کے کسی ضلعے میں ویکسین کی قلت نہیں ،تمام اضلاع میں کوٹے کے مطابق وافر ویکسین فراہم کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن سینٹرزکی تعدادبڑھانے کے ساتھ 198 موبائل ویکسی نیشن کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں، این سی اوسی کی گائیڈ لائنزکے مطابق ویکسین لگانےکا ہدف پورا کیاجائے گا۔