10 جون ، 2021
کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر شارق وہرہ کا کہنا ہےکہ زرعی شعبے میں حکومت کی کارکردگی بہتر نہیں رہی لہٰذا حکومت کو کسانوں اور انڈسٹریز کے ساتھ بیٹھ کر لائحہ عمل بنانا ہوگا۔
بجٹ پر جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین ایف بی آر عبداللہ یوسف نے کہا کہ ہم ہرسال ایک ہدف مقرر کرتے ہیں اور بدقسمتی سےحاصل نہیں کرپاتے، معاشی اہداف ہر حالت میں حاصل کرنے ہوں گے۔
صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز شارق وہرہ کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں حکومت کی کارکردگی بہتر نہیں رہی، حکومت کو کسانوں اور انڈسٹریز کے ساتھ بیٹھ کر لائحہ عمل بنانا ہوگا۔
اس موقع پر رہنما سندھ آبادگار بورڈ محمود نواز شاہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا اثر صرف پاکستان نہیں پوری دنیا پر پڑ تا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے لحاظ سےحکومتی سطح پر اقدامات نہیں کیے گئے۔