10 جون ، 2021
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے انکشاف کیا ہےکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا تھا کہ بجلی مہنگی کرو، پر وزیراعظم نے انکار کر دیا، آئی ایم ایف نے کہا ٹیکس بڑھاؤ، وہ بھی منع کردیا اور صاف کہا کہ غریب اور تنخواہ دار پر بوجھ نہیں ڈال سکتے ۔
اسلام آباد میں قومی اقتصادی سروے کی پریس کانفرنس میں انکشاف کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی ادارے کو بتادیا کہ نہ بجلی مہنگی کریں گے ، نہ ٹیکس بڑھائیں گے ۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پائیدار شرحِ نمو آئی ایم ایف اور پاکستان کا مشترکہ ہدف ہے ،یہ ہدف کیسے حاصل ہوگا؟ عالمی ادارے سے متبادل ذرائع پر مذاکرات جاری ہیں ۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکا سے بھی کہہ دیا ہےکہ ہم پیسے نہیں تجارت چاہتے ہیں ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ چین ساڑھے 8 کروڑ نوکریاں آؤٹ سورس کررہا ہے ، اکنامک زونز بنانے کے لیے چین کو مراعات دینے کو تیار ہیں ۔