08 اکتوبر ، 2012
سرگودھا …سرگودھا کے نواحی پل 111 کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ ،4 فرار ہو گئے ۔پولیس حکام کے مطابق ڈاکووٴں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا ماراگیا تھا کہ اسی دوران ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی ،پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے چار ساتھی فرار ہو گئے ۔