پاکستان
Time 10 جون ، 2021

پنجاب میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بلاک کردی جائیگی

پنجاب حکومت نےکورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کا موبائل فون سِم کارڈ بلاک کرنےکا حتمی فیصلہ کرلیا۔

لاہورمیں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کے موبائل فون سم کارڈ بلاک کردیے جائیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھاکہ ویکسینیشن کروانے والوں کو سنیما ہالز،ریسٹورنٹس اور شادیوں میں جانے کی اجازت ہوگی ،کینسر اورایڈز جیسی مہلک بیماریوں میں مبتلا افرادکو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگائی جائیگی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 12 جون سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے بھی واک اِن ویکسینیشن کی سہولت ہوگی ، اور عوام پن کوڈ کے بغیر صرف شناختی کارڈ کے ساتھ آکر ویکسین لگوا سکیں گے ،بڑے مزارات کے باہر بھی موبائل ویکسینیشن کیمپ قائم ہوں گے۔ 

مزید خبریں :