پاکستان
08 اکتوبر ، 2012

8اکتوبر کا زلزلہ،مارگلہ ٹاورز پر ایک منٹ کی خاموشی

8اکتوبر کا زلزلہ،مارگلہ ٹاورز پر ایک منٹ کی خاموشی

اسلام آباد… 8اکتوبر 2005 کو آنے والے ہولناک زلزلے میں مرنے والوں کی یاد میں اسلام آباد میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں ایک منٹ کی خاموشی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ زلزلے میں تباہ ہونے والے مارگلہ ٹاور کے باہر سول سوسائٹی ،مختلف اداروں ،تنظیموں کے نمائندوں اور المناک زلزلے کے دوران عمارت میں زندہ بچ جانے والے افراد نے دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور اس وقت عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور یاد گار پر پھول رکھے گئے۔ دعائیہ تقریب میں شرکت کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ ہولناک زلزلے کی تباہ کاری کے مناظر آج بھی اسی طرح تازہ ہیں ،،انھوں نے تقریب میں کسی بھی حکومتی نمائندے کی عدم شرکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ 2005 میں آنے والے ہولناک زلزلے میں مارگلہ ٹاور کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا جس میں 74 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں :