پاکستان
08 اکتوبر ، 2012

کوئٹہ میں دھماکا، بچے سمیت12افراد زخمی

کوئٹہ میں دھماکا، بچے سمیت12افراد زخمی

کوئٹہ… کوئٹہ میں موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں اور ایک بچے سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق دھماکہ کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر ہوا، دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں اور راہگیروں سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ دھماکہ میں ایک رکشہ، ایک موٹر سائیکل اور ایک سائیکل تباہ ہوگئی۔ دھماکہ کی نوعیت کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ چار سے پانچ کلو وزنی دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیاگیا تھا جس کے لئے ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس استعمال کی گئی ،،فوری طور پر علم نہیں ہوسکا، دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیاہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :