دنیا
Time 14 جون ، 2021

لڑکیوں کو تعلیم یافتہ بناکر غریب ممالک کو غربت سے نکالا جاسکتا ہے، بورس جانسن

دنیا کی 7 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک پر مشتمل گروپ جی سیون (جی 7) اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہاکہ 4 کروڑ مزید لڑکیوں کی اسکولوں میں تعلیم کے حصول میں مدد کی جائے گی۔

دنیا کی 7 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک پر مشتمل گروپ جی سیون (جی 7)  کے سربراہان کا اجلاس 11 سے 13 جون تک برطانیہ میں ہوا۔

اجلاس میں رہنماؤں نے کورونا اورموسمیاتی چیلجنز سے نمٹنے کے عزم کااظہار کیا اور  وبا سے متاثر رکن ممالک کی معیشتوں کی بحالی کے اقدامات پرغور کیا۔

جی سیون اجلاس کے اختتام پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پریس کانفرنس کی اور اعلان کیا کہ غریب ممالک کورونا ویکسین کی ایک ارب خوراکیں دینے کافیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جی سیون رہنماؤں نے گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکشن کیلئے رقم کی فراہمی پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔

بورس جانسن کا کہنا تھاکہ 4 کروڑ مزید لڑکیوں کی اسکولوں میں تعلیم کے حصول میں مدد کی جائے گی، بچوں خصوصاً لڑکیوں کو تعلیم یافتہ بناکر غریب ملکوں کو غربت سے نکالا جاسکتا ہے۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کاربن کے اخراج میں جی سیون ممالک کا 20 فیصد حصہ ہے، ماحولیات کی بہتری کیلئے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :