Time 15 جون ، 2021
پاکستان

لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا ویکسین ختم

لاہور سمیت پنجاب بھر میں کل سےکورونا ویکسین ختم ہے جس کی وجہ سے ویکسی نیشن کا عمل بھی دو روز سے معطل  ہے۔

حفاظتی ٹیکوں سے متعلق توسیعی پروگرام ای پی آئی حکام کے مطابق  ویکسین کی 20 ہزار ڈوزز آج آنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کورونا ویکسین ختم ہونے سے لاہور کے ایکسپو سینٹر کے باہر شہریوں کا رش ہے جس کی وجہ سے سکیورٹی گارڈز دروازے سے ہی شہریوں کو واپس بھیج رہے ہیں۔

شہریوں کو بتایا جارہا ہےکہ نادرا کا ڈیٹا اپ ڈیٹ ہونے والا ہے جس کی وجہ سے سسٹم بند ہے لہٰذا 2 روز بعد ایکسپو سینٹرمیں ویکسین لگائی جائے گی۔

 ذرائع کا بتانا ہےکہ پنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی ویکسین کا 3 روز کا اسٹاک رہ گیا ہے اور محکمہ صحت پنجاب نے مزید ویکسی نیشن کی ڈیمانڈ کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق بہاولپور اور فیصل آباد میں ویکسی نیشن کا عمل روک دیا گیا ہے جب کہ گوجرانوالہ کے 6 ڈویژن میں ویکسین کے اسٹاک میں کمی آگئی ہے، ملتان میں بھی ویکسین کا مزید اسٹاک موجود نہیں اور پہلے سے موجود ویکسین لگائی جارہی ہے

ذرائع کا کہنا ہےکہ ویکسین کی قلت کی وجہ سے ویکسی نیشن سینٹرز پر ویکسین کی پہلی خوراک لگانے کا عمل رک گیا ہے۔


مزید خبریں :