پویلین کلب اور شاپنگ ایریا غیر قانونی قرار، الٰہ دین پارک کو اصل شکل میں بحال کرنے کا حکم

فائل فوٹو

کراچی: سپریم کورٹ نے الہ دین پارک کو فوری طور پر اصل شکل میں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں پویلین اینڈ کلب اور شاپنگ ایریا کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہےکہ الہ دین پارک کو فوری اصل شکل میں بحال کیا جائے، تمام غیر قانونی تعمیرات گرا کر ملبہ فوری ہٹایا جائے، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اور کمشنر کراچی دو روز میں کارروائی مکمل کریں۔

عدالت نے کہا کہ الہٰ دین پارک پر پویلین اینڈ کلب بنایا گیا جس پر بھاری فیس لی جاتی ہے، پویلین اینڈ کلب، شاپنگ سینٹر تمام تجارتی سرگرمیاں ختم کی جائیں۔

عدالت نے ہدایت دی کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے لیے انتظامیہ پولیس اور رینجرز کی مدد لے۔

عدالت نے مزید حکم دیاکہ راشد منہاس روڈ پرکرکٹ گراونڈ سے متصل رفاہی پلاٹ خالی کرایا جائے اور 16 جون کو تصاویر کے ساتھ رپورٹ پیش کی جائے۔


مزید خبریں :